لیہ : مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک لیہ مولانا عبدالرشید رضوی نے کہا ہے کہ ایمان اور اعمال کا دارومدار عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہے۔ محفل میلاد مصطفی کی صدارت صدر پاکستان سنی تحریک لیہ شہرمولانامشتاق احمدنقشبندی نے کی۔محمداسلم ساجدودیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولاناعبدالرشیدرضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت کااعلان اپنے محبوب علیہ السلام کی زبان مبارک سے کرایا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے توحید کاایسا درس دیا کہ اس کے بعدکسی نے خداہونے کادعویٰ نہیں کیا۔ انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں عشق رسول وادب رسول کوٹ کوٹ کربھراہواتھا۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اتباع رسول واطاعت مصطفی میں پیش پیش رہتے تھے۔محفل میلادمصطفی میں حافظ غلام محمدباروی، حافظ عبدالحمیدجلالی چشتی،خادم حسین ،غلام فرید، محمدطارق،عبدالرشید خان،طاہراقبال خان،آفاق احمد،امیرمحمد، عاشق حسین، احتشام الٰہی،محمداسماعیل،صادق حسین،قاضی مسعودعلی، نذرحسین سمیت مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
لیہ ( )پتنگ بازی کاخطرناک کھیل اورپتنگوں کی خریدوفروخت جاری ، پتنگ پکڑنے کی کوشش میں بچوں کوحادثات پیش آنے کاخطرہ، شہبازشریف سے پتنگ تیارکرکے بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرانے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق لیہ شہرمیں پتنگوں کی تیاری وخریدوفروخت کاسلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔شہرکے بچے پتنگیں خریدکرکھلے میدانوں، گلیوں، سڑکوں، ریلوے لائن میں کھڑے ہوکرپتنگیں اڑاتے ہیں۔پتنگ بازی کے دوران مخالف فریق کی پتنگ فضامیں ہی اپنی پتنگ سے کاٹ دیتے ہیں۔جس سے وہ پتنگ ڈورسے کٹ کرفضامیں تیرنے لگتاہے۔ بچے کٹی ہوئی پتنگ کوپکڑنے کے لیے دیوانہ واربھاگتے ہیں۔ اس دوران یہ گلیوں کے ساتھ ساتھ لیہ شہرکی مصروف ترین سڑک چوبارہ روڈاورریلوے لائن بھی کراس کرتے رہتے ہیں۔ اس دوران ان کی نظریں آسمان کی طرف پتنگ پرہی ہوتی ہیں۔بچوں کے روڈکراس کرتے ہوئے تیزرفتارگاڑی ،موٹرسائیکل سے ٹکرانے، نیچے آنے اورریلوے لائن عبورکرتے وقت ٹریک سے پائوں الجھنے سے گرنے کاخدشہ ہروقت رہتا ہے۔پتنگ پکڑنے کی کوشش میں دوڑنے والے بچے سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک موٹرسائیکل سواراب بھی زخمی حالت میں ہے۔دوسال پہلے ریلوے اسٹیشن لیہ پرایک بچہ پتنگ پکڑنے کی کوشش میں مال گاڑی سے ٹکرانے سے صرف ڈیڑھ فٹ کے فاصلے سے بچا۔محمدجمیل،خلیل احمد،قاری محمدبنیامین چشتی،گل محمدباروی، سہیل اقبال قادری، وزیرمحمد، عمران احمد،حسیب خان، رحیم بخش، اللہ بخش، غلام فرید، ارشاداحمد، محمد اقبال، نویداحمداوردیگرشہریوںنے کہا ہے کہ بچوں کے کھیلنے اورتفریح کے لیے صرف پتنگ بازی ہی نہیں اوربھی بہت سے کھیل ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص خوراک کھلانے والوں اورملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کی طرح پتنگ تیارکرنے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کرائیں۔اس خطرناک کھیل کوبندکرائیں۔تاکہ معصوم بچوں کی زندگیاں حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔