اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلیفون کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدرنے ٹیلی فونک رابطہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن مصالحتی عمل کے امور پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار پربھی گفتگو کی۔
وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغان عوام سے اظہار تعزیت کی۔