بدین (عمران عباس) جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سکریٹری علامہ راشد محمود سومرو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ملاقات اور مل کر جدوجھد کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور جمیعت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرونے قطرمسجد بدین میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سندھ کے مسائل پر مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا بعد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہم نے سندھ کے بہتر مستقبل اور کرپشن کے خاتمے سے پاک کرنے کے لیئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کرکے مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم کیا ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں کرپشن اور ظالموں سے نجات دلانے کے لیئے انشااللہ ہم مل کر اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے سندھ کی عوام اب بیدار ہو چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں سابق وزیر داخلا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سندھ کے مسائل پر اتحاد کرکے ان مسائل کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید سندھ کے مظلوم عوام کی آواز کو اقتدار تک پہچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ جو مال دولت لوٹ کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں ان کوسزائیں دلاکر جیل بھیج دیں گے ہم نے سندھ کے سندھیوں کی عزت کے لیئے اتحاد کیا ہے،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ سندھ میں ریکارڈ توڑ کرپشن ہورہی ہے فریال ٹالپر اور آصف علی زرداری کو بھی کرپشن کی سزا ملنی چائیے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن کی ہے۔
خود اینٹی کرپشن والوں کو کہہ رہا کہ مجھے کم حصہ ملاہے تحقیقات کر کے دو، سندھ کے جو مال دولت لوٹ کر کرپشن کر رہے ہیں ان کے خلاف کراچی سے کشمور تک تاریخی جدوجہد کی جائے گی، اس موقع پر جمیعت علماء اسلام (ف) کے کارکنان اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے قریبی ساتھی بھی موجود تھے۔