ٹنڈوآدم کی خبریں 10/08/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں پولیس کی سرپرستی میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار شہریوں کی جان و مال کو خطرہ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر اور اسکے گرد و نواح کے علاقوں جوہر آباد، بنگلہ روڈ، خیر محمد روڈ، شہدادپور روڈ، بیرانی روڈ، حیدر آباد روڈ،میر پور خاص روڈ،ریلوے پھاٹک، مالی پاڑہ،جمن شاہ اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں 50سے زائد علاقوں پر پولیس کی سرپرستی مین منی پٹرول پمپ کی دوکانیں کھلی ہوئیں ہیں اوران دوکانوں پر سر عام پٹرول فروخت کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے کسی وقت بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے ان دوکانوں پر غیر قانونی اسمگل شدہ ایرانی پٹرول فروخت کیا جارہا ہے ،دوکانداروں نے نیشنل پریس کلب کی ٹیم کو بتایا کہ ہم پولیس والوں کو ماہانہ1000روپے بھتہ دیتے ہیں جنکی سر پرستی میں یہ دوکانیں چل رہی ہیں جبکہ شہریوں نے کہا کہ ان پٹرول پمپس کی وجہ سے ہمیں اپنی جانوں کا خطرہ لاحق ہوگئے ہیں اوران دوکانوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں لہٰذاشہر سے ان دوکانوں پر پابندی عائد کی جائے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری)ٹنڈوآدم صرافہ مارکیٹ میں دودوکانوں سے لاکھوں روپوں کے طلائی زیورات چوری تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانہ کی حدود میں صرافہ بازار میں نا معلوم چور رات کے اندھیرے میں دو جیولر فیصل انصاری اور عدنان چندریگر کی دوکانوں کے تالے توڑ کر نقد رقم اورلاکھوں روپوں کے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے فیصل انصاری کی دوکان سے 40ہزار روپے اور عدنان چندریگر کی دوکان سے 4لاکھ کی مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے گئے،صرافہ ایسوسی ایشن نے نامعلوم چوروں کے خلاف سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم(رپورٹ٭)پورے ملک کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا69 جشن آزادی منانے کی تیاریاں اپنے عروج پرپہنچ گئی ،شہر کے مختلف مقامات ایم اے جناح روڈ، محمدی چوک،جمن شاہ،جوہرآباد،شاہی بازارمیںقومی جھنڈے،جھنڈیاں،بیجز،گرین ٹی شرٹس وکیپ اوردیگر سامان کے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں رات گئے تک خواتین ،بچوںاوربڑوں کا رش لگا رہتا ہے شہر کے بازاروں ،مارکیٹوں کو جھنڈیوں سے سجانے اور دوکانوں پر چراں کرنے کاعمل شروع ہو چکا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کے گلی محلوںکو سجانے کا سلسہ بھی شروع ہو چکا ہے ،جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے شہر کے مختلف اسکولوں سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے رنگارنگ پروگرام بھی تشکیل دئیے جا رہے ہیں ، جیسے جیسے جشن آزادی کے قریب آرہی ہے شہریوں میں جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ ملی نغموں اور ترانوں کی آوازیں سنائی دینے لگی ہیں اسسٹنٹ کمشنرٹنڈوآدم نے بلدیہ کے صفائی کے عملے کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر شہر میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔۔۔