کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا کہناہے کہ ایم کیو ایم کی قراردادیں ڈرامہ ہیں۔
ایم کیو ایم پہلے اپنے قائد کی مذمت کرے پھر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف قرارداد لائے۔ سندھ اسمبلی کے آج کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی کوئی قرار داد ایجنڈے میں شامل نہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کی قرار دادیں ڈرامہ ہیں۔
ایم کیو ایم پہلے اپنے قائد کی مذمت کرے،ایم کیو ایم اپنے قائد کے بیان کی حمایت اور ہمارے سربراہ کی مخالفت کر رہی ہے۔ناصر شاہ کے بیان کے جواب میں ایم کیوایم رکن اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ ناصر شاہ کو سیاست کی الف ب کا بھی نہیں پتا،انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی سیاست میں قد م رکھا ہے،وزیر بلدیات کو مشورہ ہے کہ اپنی وزارت پر توجہ دیں۔
رکن اسمبلی ایم کیوایم محمد حسین کا کہنا ہےکہ ناصر شاہ کو نہیں پتا کہ پی پی پی نے ایم کیوایم پر کتنے مظالم ڈھائے ہے۔آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کی کوئی بھی قرار داد ایجنڈے میں شامل نہیں۔ ایم کیو ایم نے 4 روز قبل عمران خان اور آصف زرداری کے خلاف قراردادیں اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی تھیں۔