آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کی رینکنگ جاری کر دی
Posted on August 12, 2015 By Mohammad Waseem کھیل
ICC
دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا نے 38 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور اس کے 129 پوائنٹس ہیں۔ بھارت کی ٹیم 51 ون ڈے میچ کھیل کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اس کے 115 پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس نے 45 ون ڈے میچ کھیل کر 110 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس نے 50 ون ڈے کھیلے ہیں اور اس کے 90 پوائنٹس ہیں۔