راولاکوٹ (احسان الحق) میموریل کانفرنس کے زیراہتمام ”یوم اعلان بغاوت” کے حوالہ سے ہونے والی دعائیہ تقریب جو15اگست بروزہفتہ دارالجہاد میں منعقد ہو گی۔
میں ریٹائرڈ جنرل سردار محمد انور خان سابق صدر حکومت و صدر میموریل کانفرنس، جسٹس سردار محمد نواز خان صدر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی، سردار عابد حسین عابد وزیر اطلاعات، سردار خان بہادر خان سابق وزیر حکومت، مولانا سعید یوسف امیر جمعیت علماء اسلام، سردار صغیر چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، سردار صغیر چغتائی ممبر کشمیر کونسل، سردار امتیاز آرگنائزر پی ٹی آئی آزاد کشمیر، ڈاکٹر خالد محمود نائب امیر جماعت اسلامی، سردار محمد صدیق خان صدر سدھن ایجوکیشن کانفرنس، پیر محمد حسین قادری سجادہ نشین دوتھان شریف اور سردار سوار خان سابق ممبر کشمیر کونسل خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
جبکہ تمام سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین و کارکنان بھی شریک ہوں گے۔ صدر ریاست الحاج سردار محمد یعقوب خان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ یہ دن موسم کی خرابی کی وجہ سے اس سال محدود پیمانے پر منایا جائے گا، اس لیے سب سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو مدعو نہیں کیا گیا۔
سردار عبد الخالق خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری میموریل کانفرنس نے تمام لوگوں سے وقت پرشرکت کی اپیل کی ہے، تاکہ نماز ظہر سے قبل پروگرام کا اختتام کیا جا سکے۔