اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے خود استعفے دیں گے تو تصدیق کے بعد قبول کرلوں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی خود استعفے لے کرآئے تو تصدیق کروں کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفے دے رہے ہیں،تصدیق کے بعد استعفے قبول کرلوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قصور واقعے پر اسمبلی میں سنجیدگی کا اظہار نہیں کیاگیا۔