شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اس کی والدہ اور دیگر رشتہ داروں نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔
مظاہرین انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ کو کل طلب کر لیا شیخوپورہ کی رہائشی صفیہ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شیخوپورہ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے اس کے بیٹے ریحان کو گرفتار کیا اور ان سے رہائی کےلیے 5 لاکھ روپے مانگے۔
رقم کی عدم ادائیگی پر پولیس نے اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر مقابلے میں ہلاک کردیا۔ عدالت نے خاتون کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔