الحمدللہ ارض پاک کا 69 یوم تاسیس اور یوم آزادی مبارک ہو۔ عتیق الرحمن

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

اسلام آباد : الحمدللہ ارض پاک کا 69 یوم تاسیس اور یوم آزادی مبارک ہو۔ اس موقع پر تمام اہلیان پاکستان سے عرض ہے کہ تمام طبقات اپنے نجی و ذاتی بالادستیوں اور خود غرضیوں سے بالاتر ہوکر اس عظیم سرزمین کو مسلمانوں اور انسانوں کے لئے مؤثر محبت و مودت کا مرکز بنانے کی کوشش کریں اور ملک پاک میں اسلام اور مسلمانوں کو دینی و سیاسی اور سماجی آزادی حقیقی معنوں میں دیجئے۔اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

پاکستان کے علماء سیاستدان ،صحافی ،فوجی،وکلاء اور عدالتیں اپنے دائروں میں رہ کر ملک کو پیش قدمی کا موقع فراہم کریں۔ملک

سے دہشت گردی،بے روزگاری،عدم برداشت اور جاہلیت کو مٹانے بلاامتیاز قانون سازی کی جائے، ارض پاک کے لئے قربانیاں پیش کرنے والوں کے خون سے وفادری کا حق ہے کہ پاکستان میں سرکاری زبان اردو بنائی جائے اور ملک پاک کے تمام باشندوں کو آزادی رائے کا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حق دیا جائے۔

[email protected]