ملکہ کی خبریں 12/08/2015

Malika

Malika

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) ایل آر بی ٹی ہسپتال مندرہ کے زیر اہتمام برگیڈ ئیر چوہدری صاحبداد ویلفیئر ٹرسٹ پنجن کسانہ کھا ریاں میں قائم آنکھوں کے علاج کے فری کلینک کی شاندار کار کردگی۔ اپنے آ غا ز 10 اکتو بر 2014ء سے لے کر آج تک آنکھوں کے 4000 ہز ار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا او ر مفت ادو یات دی گئیں ۔ جبکہ 500 سے ز ائد مر یضو ں کی آ نکھوں کا آپریشن کیا گیا ۔ اور انہوں میں فری لینز ڈا لے گئے ۔ آنکھوں کے آپریشن والے مریضوں کا آپریشن ایل آر بی ٹی ہسپتال مندرہ میں کیا جاتا ہے ۔ آپریشن کے لیے ایل آ ر بی ٹی ہسپتال پنجن کسانہ سے فری گاڑی جمعرات کو مندرہ لے کر جاتی ہے و ہا ں سے آنکھوں کے آپریشن او ر لینز لگا نے کے بعد مریضوں کو دوبارہ پنجن کسا نہ لے آ تی ہے ۔ او قا ت کا ر صبح 8:30تا 2:30بجے ہیں ۔ جبکہ بر گیڈ یئر صا حبد ا د و یلفیئر ٹر سٹ پنجن کسا نہ کے ہسپتا ل میں مند ر جہ ذیل سہو لیا ت دستیا ب ہیں ۔ نظر کا فر ی معا ئنہ بذ ر یعہ کمپیو ٹر ، امر ا ض چشم کا فر ی علا ج ، مستحق افر ا د کو نز دیک کے لیے مفت عینک کی فراہمی ایل آ ر بی ٹی آئی ہسپتال مندرہ میں سفید موتیے کا فری آپریشن اور مریضوں کے لیے فری ٹرانسپورٹ کی سہولیا ت موجو دہیں ۔ یا د ر ہے کہ ہسپتال کے لیے کئی کینال اراضی برگیڈیئر چوہدری صاحبداد کے صاحبزادوں چوہدری اختر داد ، چوہدری ارشد داد ، چوہدری زاہد داد اور چوہدری شاہد داد نے وقف کی ہے ۔ جہاں پر آئی ہسپتال کی شاندار بلڈ نگ زیر تعمیر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) نواحی موضع پلاہو ڑی میں شاہین و الی بال کلب کے ز یر اہتمام چوہدری فیصل محمود یونان کی زیر قیادت والی بال کی اے ٹیم اور چوہدری واجد حسین یو اے ای کی زیر قیادت بی ٹیم کے د رمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا ۔ جو چوہدری واجد حسین کی قیادت میں بی ٹیم نے 7 ـ 30 کے پوائنٹس سے جیت لیا ۔ اس موقع پر شائقین کو والی بال میچ کا بہترین کھیل دیکھنے کو ملا ۔ چوہدری واجد حسین والی بال کے ایک منجھے ہوئے کھلاڑ ی ہیں اور یو اے ای میں بھی کئی ٹورنامنٹ منعقد کروا چکے ہیں ۔ و ہ شاہین والی بال کلب یو اے ای کے چیف آر گنائزر بھی ہیں۔