گال ٹیسٹ: بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا لئے، پوزیشن مضبوط
Posted on August 13, 2015 By Mohammad Waseem کھیل
Shikhar Dhawan
گال (جیوڈیسک) بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہے۔
بدھ کو میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم کو 183 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد بھارت نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا لئے تھے۔
بھارت کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 55 رنز درکار ہیں اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
شیکھر دھون نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 53 جبکہ ورات کوہلی 45 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔