سونے کی قیمت مزید 400 روپے بڑھ کر 45 ہزار 100 روپے ہو گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 45 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے1117 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 45100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر38657 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کے اضافے سے 625 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.29 روپے بڑھ کر 535.71 روپے ہو گئی۔