اسلام آباد (جیوڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم محمد نوازشریف، اور مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔