قصور (جیوڈیسک) قصور ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات اور لوگوں کے بیانات قلم بند کرنے کیلیے جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔
متاثرین کی سہولت کیلئے گاؤں سے ریسٹ ہاؤس تک شٹل سروس شروع کر دی گئی۔ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔
متاثرہ گاؤں حسین خانوالہ کے قریب ریسٹ ہاؤس میں جے آئی ٹی کا دفتر قائم کر دیا گیا ہے جہاں اسکینڈل کی تحقیقات اور اہل علاقہ کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں۔
ریسٹ ہاؤس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ایک حصے میں جے آئی ٹی جبکہ دوسرے میں سائلین بیٹھیں گے۔حسین خان والا کے متاثرین اور دیگر مکینوں کی سہولت کےلیے ریسٹ ہاؤس سے گاؤں تک شٹل سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔