ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) ڈاکٹر کمیونٹی نے ایڈہاک الاؤنس کی ریکوری اور بائیومیٹرک حاضری کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی ٹیچنگ ہسپتال میں پہلے مرحلے میں احتجاج کیا جائے گا مطالبات کے پورا نہ ہونے پر ہڑتال بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بات یہاں ٹچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اتحاد میں شامل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہی اس موقع پر پی ایم اے کے صدر ڈاکٹرطاہرفرید ترک، جنرل سکریٹری ڈاکٹرعبدالرحمن عامر قیصرانی،وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر یاسر بھٹی،ڈاکٹرخالدتحسین،ڈاکٹرنویدآصف یوسفی،ڈاکٹرہارون بلال، ڈاکٹرطارق جمیل چغتائی،ودیگرموجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے علاوہ تاحال کسی شہر میں بھی ایڈہاک الاؤنسز کی ریکوری نہیں کی جارہی صرف ڈیرہ غازیخان جیسے شہر جس کے مسائل ویسے بھی بہت زیادہ ہیں کے ساتھ سلوک روا رکھا گیا ہے،اسی طرح بائیومیٹرک حاضری بھی صرف یہاں شروع کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آیا ڈیرہ غازیخان کو تحت مشق سمجھ رکھا گیا ہے۔
انہوں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اور غازی میڈیکل کالج کے ڈائریکٹرفنانس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان دونوں افسران کو مقامی ڈاکٹر کے ساتھ دشمنی ہے ۔ایک لیٹر کو بنیاد بناکر ڈاکٹرز کی تنخواہ سے ایڈہاک الاؤنس کی ریکوری کی جارہی ہے۔ جس میں بہت ابہام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ میں بھی اس الاؤنس کی ریکوری نہیں بلکہ روک دینے کی بات کی گئی ہے۔ اور مذکورہ افسران دراصل ڈیرہ غازیخان کے میڈیکل کالج کا ختم کرنے کے درپئے مگر ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرکے ساتھ نرسنگ سٹاف کے ساتھ بھی یہی کچھ ہورہاہے اگراس کوفوری طورپر نہ روکا گیا تو ڈاکٹرزراست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔