لاہور (جیوڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔
جس میں انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو منانے کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری سرور نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے کہا کہ آپ کے اقدامات سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔
تاہم جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پارٹی کو اوپر سے مسلط ہونے والوں کی نہیں محنتی لوگوں کی ضرورت ہے ، ٹربیونل کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔