جیکسن (جیوڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اسپیس لانچ سسٹم کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ کے لیے بنائے گئے انجن آر ایس25 کا تجربہ کیا، جس کے ذریعے خلا بازوں کو مریخ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ میسیپی کے اسٹینس اسپیس سنٹر میں آر ایس 25نامی انجن کا تجربہ کیا گیا۔
9منٹ تک جاری ہاٹ فائر تجربے کا مقصد انجن کے درجہ حرارت، دباو اور دیگر صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ آر ایس 25ان 4انجنوں میں سے ایک ہے، جو ناسا کے اسپیس لانچ سسٹم کے سب سے بڑے اور طاقتور خلائی راکٹ کو اڑائے گا۔
یہ راکٹ خلا بازوں کو مریخ اور خلا کی گہرائیوں تک پہنچنے میں مدد دے گا۔ ناسا کی جانب سے اسپیس لانچ سسٹم کے انجنز کا یہ چھٹا تجربہ تھا۔ اس سلسلے کا ساتواں تجربہ 27اگست کو کیا جائے گا۔