لاہور، آزادی کا جشن مناتے تین نوجوان دنیا سے رخصت
Posted on August 14, 2015 By Mohammad Waseem لاہور, مقامی خبریں
One Wheeling
لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 3 نوجوان ہلاک ہوگئے۔
تینوں نوجوان مختلف مقامات پر حادثات کا شکار ہوئے ، ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ ریحان ، 24 سالہ عمران اور ایک نامعلوم نوجوان شامل ہے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر رہے تھے اور ہاتھ چھوڑ کر ون ویلنگ کرنے پر حادثات کا شکار ہوئے۔