دبئی (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنی اور گروپ کی جانب سے افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جہادی ویب سائٹس پر ایک آن لائن آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ وہ القاعدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اسامہ بن لادن کے راستے پر چلتے ہوئے افغان طالبان کی حمایت کریں۔
واضح ر ہے کہ ملا اختر منصورکے امیرکے انتخاب پر طالبان میں اختلافات کی خبروں کی دوران ملا اختر منصور نے ایک آڈیو پیغام میں متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔