واشنگٹن (جیوڈیسک) ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد صدربارک اوباما کی مقبولیت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک نئے گیلپ سروے میں تین میں سے ایک امریکی شہری نے ایران جوہری پروگرام کو کنٹرول کرنے کے بین الاقوامی سمجھوتے پر صدر بارک اوباما کے انداز فکر کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
گذشتہ چند روز کے دوران 1000سے زائد افراد سے سوالات کیے گئے۔ سروے میں 55 فی صد لوگوں نے اوباما کی ایران سے متعلق پالیسی کو پسند نہیں کیا ۔جبکہ 33 فی صد ا±ن کے مو¿قف کی حمایت کرتے ہیں۔