صوابی : جائیداد تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، خاتون زخمی

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مرغز کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ماموں اور بھانجے میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ میں ماموں اور بھانجا موقع پر جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔

زخمی خاتون کو طبی سہولیات اور پوسٹ مارٹم کے لیے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔