نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ گزشتہ روز آمری پل کے مقام پر ذوالفقار مگسی، اپنے بیٹے دلبر مگسی اور تین بھتیجوں کے ساتھ دریائے سندھ پر پکنگ منانے آیا تھا۔
اس دوران دریا میں نہاتے ہوئے ذوالفقار، اس کا بیٹا اور تین بھتیجے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے تمام افراد کی نماز جنازہ ائر پورٹ روڈ پر ادا کردی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔