کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماؤں امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘سردار راحیل سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی اور سولنگی اتحاد کے دیگرعہدیداران نے کہا کہ آج کا جشن آزادی سولنگی قوم قائد کے پاکستان کی حقیقی آزادی برقرار رکھنے کیلئے ہر طرح سے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد اور ا س عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ووٹ کی قوت سے پاکستان کو اختیار و اقتدار پر قابض ظالم ‘ جابر اور استحصالی حکمرانوں سے نجات دلاکر وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں اقبال کے خواب اور قائد کے فرمودات کے مطابق اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں گے۔