بدین (عمران عباس) پارٹی غداروں کو بلدیاتی الیکشن میں منہ کی کھانی پڑے گی، آصف علی زرداری پر الزام لگانے والے خود کرپشن میںملوث ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر اور ایم این اے کمال خان چانگ نے پیپلز پارٹی ضلع بدین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بدین کے تحاصیل میں جنرل باڈی کے اجلاس بلا کر پارٹی کارکنوں اور عوام سے رابطہ کیا جائے گا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں نئے یونٹ بنائے جائیں گے اور نئے عہدیدار بھی منتخب کیئے جائیں گے، کمال خان چانگ نے مزید کہا کہ بدین کا عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی سے محبت کرتا ہے اور جو پارٹی کے غدار آصف علی زرداری پر الزام تراشی کررہے ہیں ان کو بدین کی عوام اچھی طرح سے پہچانتی ہے،انہوں نے کہا کہ مرزا فیملی کرپشن کی نانی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بدین اور اس کی عوام کو لوٹنے والے آج اپنے آپ کو شاھ کہلوارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والی مرزا فیملی کو آنے والے بلدیاتی الیکشن میں عبرتناک شکت کا منہ دیکھنا پڑے گا، اجلاس میں پی پی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن، حاجی عبدالغفور میمن، علی مراد زﺅر، امیر حسن کھوسہ، حاجی عبدالستار میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔