اسلام آباد (جیوڈیسک) ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل فنانس کارپورشن کے کنٹری مینجیر ندیم صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جنہیں توانائی کی قلت یا بینکاری سہولیات میسر نہیں ہے۔
آئی ایف سی چین کمپنی تھری گورجز کے ساتھ مل کر لگ بھگ 12 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں میں سرمایا کاری کر چکا ہے جس سے ایک کروڑ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ آئی ایف سی نے حبیب بینک کو 15 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرنے کے علاوہ بینک میں 75 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری بھی کی ہے تاکہ بینک خواتین کے علاوہ دیہی علاقوں میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کر سکے۔