صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سرکاری افواج نے شدید لڑائی کے بعد ملک کے 5 صوبوں پر دوبارہ اپنا کٹرول حاصل کرکے حوثی باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے یمن کی سرکاری افواج نے ایک اور صوبے پر قبضہ کر لیا اس طرح سے گزشتہ چند روز میں 5 صوبے یمنی سرکاری فوج کے قبضے میں آگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں خلیجی ممالک کی جانب سے دیئے جانے والے اسلحے اور فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
عسکری ذرائع کاکہنا ہے کہ باغیوں کو محفوظ راستہ دینے کے معاہدے کے بعد وہ شبوہ صوبے سے بھی پسپا ہو گئے اور اب صوبے کا کنٹرول حکومتی فوج کے پاس ہے جب کہ دیگر حکام نے بھی شبوہ صوبے کا کنٹرول حکومتی فورسز کے پاس آنے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل فوجی حکام کا کہنا تھا کے شبوہ کے گورنر جو باغیوں کے حامی تھے ہفتے کے آغاز میں شبوہ سے اس وقت فرار ہوئے جب فوجیں صوبے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی تھیں جب کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ باغیوں نے پسپا ہونے سے قبل سرکاری عمارتوں میں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔