نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں فلائٹ ٹریکنگ سسٹم میں خرابی کے باعث واشنگٹن اور نیویارک کے ہوائی اڈوں پر 400 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، ہزاروں مسافر ایئر پورٹ پر رُل گئے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق لیزبرگ ایئر کنٹرول سینٹر میں کمپیوٹر کی خرابی کے باعث واشنگٹن اور نیویارک میں سیکڑوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
خرابی کے باعث دونوں شہروں کے اہم ہوائی اڈوں سے 400سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا ملتوی کردی گئی ہیں۔ پروازیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافرو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے مسافروں کو ایئر لائنز سے رابطے کے ذریعے پروازوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔