ہالی وڈ (جیوڈیسک) نارتھ امرین باکس آفس پر ’اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن‘ فلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم ’اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن‘ کی کہانی 80 کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والے پاپ گروپ این ڈبلیو اے کے کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 3 دنوں میں 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر سمیٹے۔
ادھر ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’مشن امپوسبل‘ کا پانچواں حصہ اس ہفتے مزید 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی ہے اور اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’مین فرام انکل‘ 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالر بٹور کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔