ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں صدر نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم راشد چوہان ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم میں ایک اجلاس صدر راشد چوہان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انھوں نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاک فوج ملکر شہید کرنل شجاع خانزادہ اور شہید پولیس افسران اور دیگر شہداء کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔
اور ان کو گرفتار کر کے سخت سخت سزا دی جائے اجلاس میں شریک نائب صدر احسان غوری،جنرل سیکریٹری محمد عمران قائمخانی، جوائنٹ سیکریٹری کامران انصاری ،سرفراز انصاری، فعحان انصاری یعقوب مجاہد، اور دیگر ممران نے شرکت کی۔