کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں 30 روپے کلو تک کمی ہو گئی

Vegetable

Vegetable

کراچی (جیوڈیسک) کریلا، بھنڈی یا ہو لوکی سب نے مہنگائی کو مات دے دی ہے اور کراچی میں قیمتوں میں ہوگئی ہے پورے 30 روپے تک کی کمی۔

سبزیاں ہیں عوام پر مہربان۔ آیا ہے سبزی منڈی سے پیغام، بھنڈی اور لوکی کے رہے نہیں نخرے نرالے ، کریلا اب کڑوا کہاں، غصیلے لال ٹماٹر کا غصہ بھی کچھ کم ہوگیا ہے ، قیمتں جو کم ہوگئی ہیں اور وہ بھی 30 روپے تک۔ کیوں ہوگئے نا حیران ۔ ہول سیل مارکیٹ میں کریلے اور بھنڈی نے مہنگائی کو دے دی ہے مات اور سب کو پچھے چھوڑ دیا۔

30 روپے کی کمی کے بعد 40 روپے فی کلو میں ہورہے ہیں فروخت ۔ لوکی نے بھی دیا خوب ساتھ 30 روپے کی کمی کے بعد مل رہی ہے 30 روپے فی کلو ۔ لال لال ٹماٹروں نے بھی بھنڈی ، لوکی اور کریلا کا دیا خوب ساتھ ، 10 روپے کی کمی کے بعد 40 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

عوام کو نہیں کرنا پڑے اب انتظار کیونکہ ہول سیل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ریٹیل مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے۔