کراچی: گرین پیس پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام 68واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد ہدیہ نعت پیش کی گئی اس کے بعد اسکول و کالج کے روح رواں اور بانی پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اپنی سحر انگیز تقریر میں طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہر پاکستانی کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں۔
کیونکہ آزادی پروردگار کی طرف سے پاکستانی قوم کے لئے ایک نعمت کی حیشیت رکھتی ہے اور اللہ کی اس نعمت اور ہمارے بزرگوں کی قربانی کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور خاص کے آپ طلبہ و طالبات کے کاندہوں پہ بھاری ذمداری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے پیارے ملک کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرے اور اس کی ترقی کے لئے ہم تعلیم پہ خصوصی توجہ دیں تاکہ ہم تعلیمی میدان میں ہم پاکستان کو کسی بھی طرح دوسروں ملکوں سے پیچھے نہ ہونے دیں اور اس موقع پہ اسکول پرنسپل سلیمان احمد عثمانی نے طلبہ و طالبات سے یہ عہد لیا کہ ہم پاکستان پہ آنے والے ہر کڑے وقت کا سامنا کرنے لئے تیار ہیں اس کے لئے ہم بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرے گے۔
اس پہ اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ قائد اعظم نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا کہا تھا انھوں نے طلبہ سے کہا تھا کہ میں دیکھتا ہوں کہ تم اپنے آنے والے وقت پہ کیا کرکہ دکھاتے ہواس لئے ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیں تعلیم پہ خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ ہم پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرسکے پروگرام کے آخر میں طلبہ و طالبات نے خوبصورت قومی نغمے گائے اور جثن آزادی کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اس موقع پہ طلبہ و طالبات کے والدین کے علاوہ علاقائی معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔