پسرور (جیوڈیسک) بھارتی افواج کے دو ہیلی کاپٹروں نے چارواہ سیکٹر کے قریبی گائوں ہرناں والی میں پاکستانی حدود کے اندر 5 منٹ تک انتہائی نچلی پرواز کی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
واضع رہے کہ بھارتہی افواج کی جانب سے آئے روز بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی ہے جس میں اب تک متعدد پاکستانی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی ڈپٹی پائی کمشنر کو رواں ماہ میں پانچویں بار دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی افواج کی اس جارحیت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔