گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلا شبہ ایک معیاری اور منفرد تعلیمی ادارہ ہے جس میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف سے بھی توجہ دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری آستانہ عالیہ بوکن شریف نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ یہاں بچوں کو قرآن پاک کی حفظ کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے اور خواتین و حضرات میں دینی شعور بیدار کرنے کے سلسلہ میں ماہانہ محافل و درس قرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ شہزاد شفیق نقشبندی ایک نیک مقصد کیلئے کوشاں ہیں اور اسی وجہ سے انکے ادارہ پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔ اور سکول کے نتائج 100 فیصد رہتے ہیں۔ یتیم ‘ لاوارث بچوں کی کفالت کا سلسلہ بھی شہزاد شفیق نقشبندی کا بہت بڑا اقدام ہے۔ اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی) سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی میں داخلوں کے سلسلہ میں گزشتہ روز آخری تاریخ تھی۔ ضلع گجرات کے سرکاری تعلیمی اداروں کے مقابلے میں اس ادارے میں لوگوں کا رجحان بہت زیادہ رہا ہے۔ اس وقت 780 نشستوں پر 8 ٹیکنالوجیز کیلئے درخواستیں وصول کی گئی جو کہ 1400 سے زائد ہیں۔ جبکہ 2000 سے زائد طلباء نے پراسپیکٹس فارم وصول کئے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی) ملک سے دہشتگردی ،انتہا پسندی ،نفرتوں اور تعصبات کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ندائے پاکستان مہم کو تحریک کی شکل دی جائے گی۔ کسی بھی پاکستانی کو مذہب ،مسلک ،رنگ و نسل کی بناء پر انصاف اور حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے گجرات میں ”ندائے پاکستان کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا حافظ محمد امجد ،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا عمر عثمانی،قاضی کفایت اللہ ،مولانا جمیل احمد بالاکوٹی،مولانا جواد فاروقی،مولانا عبد اللہ اختر،مولانا یوسف الحسینی،قاری عطاء اللہ ،مفتی صہیب اشفاق ،مولانا ندیم جعفر ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ انتہا پسندی ،دہشتگردی ،فرقہ وارانہ تشدد اور تعصبات کے خاتمے کی جدوجہد میں عوام کو شامل ہونا ہوگا۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے عوام الناس کو جاگنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب محروم طبقات پر انصاف کے دروازے بند ہوتے ہیں تو انتہا پسندی جنم لیتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر سطح پر انصاف مہیا ہو۔انہوں نے کہا کہ آج بچیوں کی تعلیم پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ بچیوں کی پیدائش پر ماتم کیا جاتا ہے۔ جہیز کی وجہ سے لاکھوں بچیوں کی شادی ناممکن بن چکی ہے۔ علماء کرام کو ان مسائل کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ،مساجد ،داڑھی،پگڑی دہشتگردی کا سبب نہیں ہے۔ حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کی طرف لے جانے والے اسباب ختم کرے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل قائد اعظم محمد علی جناح ،شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل ریاست مدینہ منورہ کی طرز کا نظام میں ہے۔ جس میں کسی کو مذہب ،مسلک ،عقیدہ کی بناء پر زیادتی کا نشانہ نہ بنایا جاسکے۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبد الحمید وٹو نے کہا کہ دو سالوںمیں پاکستان علماء کونسل کی تربیتی نشستوں میں 7ہزار سے زیادہ علماء ،آئمہ،خطباء شریک ہوئے ہیں اور عصر حاضر کے تقاضوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق حل کرنے کیلئے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں رہنے والے غیر مسلم پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں ۔غیر مسلموں کے حقوق اور تحفظ کیلئے پاکستان علماء کونسل ہر سطح پر اقدامات کررہی ہے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان منافقت اور دوغلی سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ موقف تبدیل کرنا اور خود ساختہ آئینی تشریحات میں وہ اپنا ثا نی نہیں رکھتے۔ ہر حکومت میں شریک اقتدار بھی ہوتے ہیں اور اپوزیشن بھی کرتے ہیں۔ مگر حیران کن بات ہے کہ پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ ن دونوں اس کی مکاریوں میں آتی رہی ہیں۔ علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران احتجاجاً مستعفی ہونے والے ارکان کے استعفے منظور کروانے کے لئے جے یو آئی کے سربراہ نے پارلیمنٹ میں تحریک پیش کردی تھی۔لیکن جب ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی کے حالات پر استعفے پیش کردیے تووہی مولانا صاحب پارلیمنٹ کے نمائندے بن کر متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹرز نائن زیرو پہنچ جاتے ہیں۔ تاکہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس کروائے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ مولا نا فضل الرحمان منافقت کے وہ گرجاتے ہیں جو انہیں آئینی کی بجائے مالی سیاست کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ انہیں علما اور خود اپنے والد مفتی محمود کی سیاست کا خیال کرنا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ ایسے درباری ملاوں کی وجہ سے دینی حلقوں کی سیاست پر لوگ انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ مگر افسوس کہ پھر بھی یہ انتخابات میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت ٹیم نے شاہین چوک کے علاقہ میں چھاپہ مار کر تار کول کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سراغ لگا کر گودام سیل کر دیا ہے اور نمونہ جات تجزیہ کے لئے ڈائریکٹر روڈ ریسرچ پنجاب کو بھجوا دیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی کہ شاہین چوک کے علاقہ میں تارکو ل کی غیر قانونی خرید و فروخت کا کاروبار جاری ہے جس پر انہوں نے اے سی گجرات میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت خصوصی ٹیم کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر عرفان ٹریڈرز کی چیکنگ کی جہاں بڑے پیمانے پر تار کول کی غیر قانونی فروخت کا کاروبار جاری تھا ۔ اے سی گجرات نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا اور نمونہ جات تجزیہ کے لئے بھجوادیے۔ واضع رہے کہ ضلع گجرات میں تار کول کے غیر قانونی کاروبار کے انسداد کے لئے دفعہ 144نافذ ہے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مضر صحت اشیائے خورد و نوش فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون موثر بنانے کے لئے تینوں تحصیلوں میں واقع ہوٹلوں، بیکرز، کنفکشنرز، دودھ، گوشت کی فروخت کا کاروبار کرنیوالوں کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت ،ٹی ایم ایز کی ٹیمیں ہوٹلوں ، بیکریوں ، ڈیریز اور گوشت کی فروخت کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کو ان اشیا ء کو مضر صحت ہونے سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات سے آگاہ کرے تاہم جو افراد اس پر عمل نہ کریں انکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او رائے ضمیر الحق، قائمقام اے ڈی سی میاں اقبال مظہر، ڈی او سی وقار حسین ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار، ای ڈی اوز ڈاکٹر امتیاز، محمد جمیل، ٹی ایم اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی ہدایات پر ضلع میں 10اگست سے جاری کریک ڈائون کے دوران 30ہوٹلوں، بیکریوں اور دیگر مقامات کی اچانک چیکنگ کی گئی جہاں سے 26نمونہ جات ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ، مجموعی طور پر 5مقدمات کا اندراج کرایا گیا اور چھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام فوڈ پوائنٹس کی لسٹوں کی تیاری کے دوران انہیں اے ،بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا جائے اسی طرح بیکری کا سامان بنانے والے کارخانوں کی بھی فہرستیں مرتب کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور ٹی ایم ایز کی ٹیمیں تمام فوڈ پوائنٹس پر جاکر انکی انسپکشن کی جائے اور انہیں مطلوبہ اقدامات کے لئے ہدایات نامہ دیا جائے بعد ازاں بھی جو لوگ ان ہدایات پر عمل نہ کریں انکے خلاف مقدمات کا اندراج اور فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے افسران کو ہدایت کی کہ ہوٹلوں اور بیکریوں کی چیکنگ کے ساتھ بیکری کے کارخانوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ تمام مینوفیکچررز صرف برانڈڈ گھی استعمال کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ گوشت کا کاروبار کرنے والے افراد کی فہرستوں کی تیاری کے ساتھ یقینی بنایا جائے کہ جو لوگ گوشت فروخت کررہے ہیں ان کا ہیلتھ سرٹیفیکیٹ نمایاں جگہ آویزاں ہو جبکہ صفائی کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ فوڈ پوائنٹس کی فہرستوں کی تیاری کے لئے پولیس بھی انتظامیہ سے تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھاپہ مار ٹیمیں جہاں کاروائی کریں وہاں ویڈیو اور تصاویر بھی بطور ثبوت حاصل کی جائیں جبکہ لیبارٹریز بھجوائے جانیوالے نمونہ جات کی رپورٹس جلد مرتب کرنے کے لئے لیبارٹری کے حکام سے رابطہ کیا جائے۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار نے اجلاس کو بتایا کہ مضر صحت اشیا فروخت کرنیوالوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے عدالتیں مقرر کر دی گئی ہیں اور زیر التواء تمام کیسز پر تیزی سے پیشرفت ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران موقع سے لی گئی تصاویر اور فوٹیج عدالت میں بطور ثبوت قابل قبول شہادت ہے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی )گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات کے طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2015میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اس سے قبل ادارے کے ہونہار طالب علم نے گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ، ادارے کی شاندار کارکردگی پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پرنسپل پروفیسر چوہدری محمد ممتاز وڑائچ کو تعریفی سند، اڑھائی لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا ہے۔ گورنمنٹ زمیندارہ کالج کے پبلک انفارمیشن آفیسر پروفیسر سید سعادت مہدی نے بتایا کہ پرنسپل پروفیسر چوہدری محمد ممتاز وڑائچ کی زیر نگرانی کالج کے مجموعی طور پر 397طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2015میں نے شرکت کی ان میں سے 345طلبہ و طالبات نے امتحان میں کامیابی حاصل کی جبکہ گورنمنٹ زمیندارہ کالج کی طالبات کائنات بی بی نے 800میں سے 683نمبر لے کر مجموعی طور پر گجرات یونیورسٹی میں دوسری جبکہ اقراء کلثوم عابد نے 669نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف گجرات کے زیراہتمام بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2015میںامیدواروں کی کامیابی کا کل تناسب 62.51فیصد رہا جبکہ گورنمنٹ زمیندارہ کالج کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 86.90فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں گورنمنٹ کالج کے ہونہار طالب علم نے میڈیکل سائنس گروپ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے گورنمنٹ زمیندارہ کالج کو بہترین کالج، پروفیسر چوہدری ممتاز وڑائچ کو بہترین پرنسپل کے اعزاز سے نوازا اور انہیں اڑھائے لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سند عطا کی تھی۔ دریں اثناء پرنسپل گورنمنٹ زمیندارہ کالج پروفیسر چوہدر ی ممتاز وڑائچ نے ادارے کی کامیابیوں پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے تدریسی عملہ اور طلبہ و طالبات کی بھر پور محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے اور انہیں شاباش دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ادارے میں طلبہ کی تعداد میں بھی ہرسال اضافہ ہو رہا ہے 2009میں گورنمنٹ زمیندارہ کالج میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 2ہزار تھی جبکہ تعلیمی سال 2014-15میں یہ تعداد بڑھ کر 5040تک پہنچ گئی ہے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات :گجرات فرینڈز لائنز کلب کے نو منتخب عہدیداران سے عمر نوخیز حلف لے رہے ہیں
………………………………………… …………………………………………
گجرات :صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ کو شہزاد شفیق نقشبندی آکسفورڈ ڈکشنری پیش کر رہے ہیں
………………………………………… ………………………………………… گجرات : سید زاہد صدیق شاہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا دورہ کر رہے ہیں ‘ شہزاد شفیق نقشبندی ………………………………………… ………………………………………… گجرات : سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی کی داخلہ کمیٹی پرنسپل اقبال دوگل کی سربراہی میں داخلہ فارموں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے
………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی)حصول پاکستان کا مقدمہ اور جدوجہد سیاسی نہیں تھی بلکہ یہ سماجی اور نظریاتی تھی یہ ہندو اور مسلم پانی کی تقسیم اور مذہبی روایات و فکر کے تضادات کا معاملہ تھا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنزیونیورسٹی آف گجرات پروفیسر شیخ عبدالرشید نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اسی ریاست کا قیام چاہتے تھے۔ جہاں پر رہنے والے تمام افراد بلا تفریق مذہب رنگ و نسل اور لسانیت مساوی درجہ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو بھارت کی نسبت زیادہ حقوق اور تحفظ حاصل ہے۔ ہمارے ملک کی آئین سازی کی تاخیر میں مہاجرت کا عمل دخل ہے جو کہ نہرو اور قائد اعظم کے تقسیم ہند کے فارمولے میں شامل نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں محبتوں کا تبادلہ کرنا چاہئے تاکہ ہم پاکستانیت اور بھائی چارہ کو فروغ دے سکیں۔ ہم ہر وقت یہ رونا روتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا کبھی یہ بھی سوچیں کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا تو سارے مسائل کا حل آپ کو نظر آ جائے گا۔ سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ قیام پاکستان قائد اعظم کی فہم و فراست اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اور آج ہم وطن کی آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ مگر قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ابھی نا مکمل ہے ہم نے ریاست کی فلاحی تشکیل کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے سٹیزن فرنٹ کے قیام کا مقصد اسکے ممبران کی شعوری اور فکری تربیت کرنا ہے تاکہ وہ ایک بہتر شہری بن کر سماج کی خدمت کر سکیں۔ چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم افتخار بھٹہ نے کہا کہ ہم ایسی صورتحال میں جشن آزادی منا رہے ہیں جہاں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ٹارگٹ کلنگ خود کش حملوں’ قدرتی آفات ‘ موسمی تغیر و بدل بھوک اور بچوں و عورتوں کی تذلیل اور انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے۔ ایسے میں جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور اس میں غیر معمولی کامیابیاں ہمارے لئے ہوا کا ٹھنڈا جھونکا ہے۔ جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس نے کہا کہ ہم نے حامیوں اور کوتاہیوں کے باوجود ترقی کی ہے۔ ہم الحمد للہ ایٹمی طاقت ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اسلامی ممالک میں ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کی فصیلوں سے باہر نکل کر پاکستان کیلئے سوچنا اور سماجی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی ڈاکٹر ارشد چوہدری نے کہا کہ ہم جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جنکی قیادت میں پاکستان میں امن و امان کا گہوارہ بن رہا ہے۔ آخر میں ارشاد نذر نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا اور صاحبزادہ سید صفدر حسین شاہ نے استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی ۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کیلئے ڈنر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف چیئرمین سپریم کونسل چوہدری ندیم طفیل نے حاصل کیا۔ جبکہ ہدیہ نعت نائب صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات سید صفدر حسین شاہ نے حاصل کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نمایاں شخصیات میں چوہدری عمر امتیاز ایڈووکیٹ’ شیخ عرفان پرویز’راجہ محمد اعجاز’ اکبر بیگ برلاس’ سید آصف رضا نقوی’ ملک طارق کھوکھر’ ملک مقبول کھوکھر ایڈووکیٹ’ سید وقاص جعفری’ ملک کاشف’ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد’ سلیم خان’ محمد یعقوب سیٹھی’ مرزا گلنواز’ چوہدری شبیر’ حاجی مہر ممتاز احمد’ محمد ارشد’ محمد ارشد چیمہ’ عابد علی چیمہ’ رانا طارق’ شیخ نوید ‘ میاں جمال صفدر’ شاہد پال ولیم’ یعقوب مسیح’ بہادر بھٹی’ مہر نوید اختر ‘ حاجی طاقت سلامت’ محمد اویس مرزا’ مہر عبدالحمید’ مرزا سجاد حسن’ نصر اللہ بھٹی’ تنویر بھٹی’ سعید احمد’ محمد آصف گھمن’ مہر شہباز احمد’ محمد علی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شامل تھے۔ ………………………………………… …………………………………………
گجرات (جی پی آئی)گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈسٹرکٹ 305-N2 کا متحرک کلب ہے جو پورا سال منفرد پراجیکٹ مکمل کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب احسن متین ملک نے فیصل ہوٹل گجرات میں منعقدہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں سوشل ورک کو بڑی اہمیت دی گئی اور فلاحی کاموں کے بارے میں لائنز کلب کا منشور آپ کے سامنے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران گجرات فرینڈز لائنز کلب نے سیلاب سے متاثرہ افرادکی امداد ‘ کھانے کی فراہمی اور انکی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور سیلاب سے گرنے والے 16 مکان تعمیر کئے گئے۔ کئی یتیم بچیوںکو جہیز فراہم کیا گیا۔ جبکہ عوامی شعور کے اجاگر کیلئے بھی کام کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس مشن پر دن رات کوشاں ہیں۔ آئندہ سال کے دوران ہر ماہ تمام ممبران مختلف پراجیکٹ مکمل کریں گے۔ تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے سابق صدر عمر اقبال نے کہا کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے ہم عوامی خدمت کے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں سابق زون چیئرپرسن عمر نوخیز نے کہا کہ تمام ممبران ٹیم ورک کے تحت کام کرتے ہیں۔ ٹیم ورک کے بغیر کامیابی نا ممکن ہے جنرل سیکرٹری لائن قاری عامر رضوان نے کہا کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کی تاریخ خدمت خلق سے عبارت ہے اور اس مشن کو بھر پور طریقہ سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اجلاس کے دوران شاندار کارکردگی پر عمر نوخیز’ عمر اقبال’ حراء شہزادی کو ایوارڈز دئیے گئے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ رضوان الرحمن ‘بلال سیٹھی’ تیمور رفیق’ سلیمان علی شاہ’ محمد ارسلان’ عمر مسعود’ سلیمان مرتضیٰ’ خلیق الرحمن’ خرم شہزاد’ ملک عمر طارق’ یاسمین ریاض’ فیض میراں و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری ذکاء اللہ ڈھلو آف سرگودھا روڈ کے صاحبزادے چوہدری سیف اللہ ڈھلو ‘ چوہدری سمیع اللہ ڈھلو کے بھائی چوہدری عدنان ذکاء ڈھلو’ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی سنت دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب سعید سفینہ میرج ہال بھمبر روڈ پر منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ ایک بہت بڑا سیاسی اکٹھ بن گیا۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ جس میں چوہدری عارف گھمن’ DSP چوہدری اشرف ڈھلو’ چوہدری عمران سندھو’ حاجی منظور حسین ڈار سابق ناظم’ چوہدری احتشام الحق باجوہ’ حاجی فیاض عالم’ چوہدری انضمام الحق باجوہ’ چوہدری وحاج الحق’ میاں عدنان ناظم انصاری’ ٹھیکیدار حاجی ظفر اقبال رحمانی سابق نائب ناظم’ چوہری مجید راجہ نسیم’چوہدری شکیل دھکڑ ڈاکٹر ارشد چوہدری’ چوہدری اسد بھٹی’ چوہدری اکرم نمبردار مرزا بلال بیگ’ مرزا شہباز بیگ’ چوہدری اورنگ زیب چیمہ’ چوہدری احسن ڈھلو’ چوہدری عدنان ظفر’ چوہدری امجد ایڈووکیٹ’ چوہدری اعجاز احمد چٹھہ’ چوہدری احسن چیمہ’ چوہدری ناصر ضیاء گھمن’ چوہدری آصف ضیاء گھمن’ ڈاکٹر فیضل لاہور’ چوہدری عمران اسلم وڑائچ’ چوہدری عمران سندھو’ حاجی افضل آف تیمور فین’حاجی شریف آف سپر چائنہ’ چوہدری اکرم نمبردار’ چوہدری طارق نمبردار اخلاص گڑھ’ حاجی نذر میاںشہبازانصاری’ چوہدری سلیم کپڑے والا’ چوہدری طارق’ چوہدری اورنگ زیب چوہدری اجمل حسین حافظ وقاص اختر چوہدری آف محمدی سویٹس چوہدری راشد شریف ‘ محمد عارف حاجی بوٹا’ چوہدری امجد’ حاجی محمد اکرم’ نصر اللہ کھوکھر الکویت سلینگ’ چوہدری احسان الٰہی ‘ ملہی محمد اکبر ‘ میاں ابرار فضل انصاری میاں محمد اویس آفتاب انصاری’ چوہدری محمد خان ڈھلو’ چوہدری اقبال ڈھول’ چوہدری تنویر ڈھول’ چوہدری سعید کمبوہ’ میاں محمد ارشد گجر’ چوہدری ظفر گجر’ سیف اللہ خالد رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری محمد نعیم’ چوہدری صدیق چوپالہ’ ملک محمد رفیق’ میاں اشتیاق انصاری’ ڈاکٹر محمد ایوب چوہدری’ چوہدری شاہ نواز’ چوہدری غلام سرور’ ایوان صدر چوہدری اکبر دھونکل’ چوہدری عرفان اللہ ٹھٹھہ موسیٰ’ چوہدری سکندر باجوہ لاہور’ چوہدری محمد ارشد ڈھلو دولت نگر’ چوہدری حاجی محمد حیات لکھنوال’ چوہدری یاسر جٹ آف رمضان سوپ’ چوہدری قمر الزمان ڈھلو’ چوہدری غلام سرور ڈھلو’ چوہدری غلام بشیر بھاگووال’ چوہدری محمد نواز’ چوہدری محمد شریف’ حاجی گلنواز ڈھلو’ چوہدری محمد الیاس بھاگووال’ چوہدری حمزہ ظفر ڈھلو’ شیخ فضل باری سابق صدر تاجران ریلوے روڈ’ چوہدری زہیر مرل’ حاجی خالد اخلاص گڑھ’ چوہدری طارق نمبردار’ چوہدری کاشف باجوہ لاہور’ چوہدری ندیم صدیق’ چوہدری نذیر گاکھڑہ’ چوہدری روشن گاکھڑہ’ کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی)ممتاز مذہبی شخصیت صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ اسلام میں محبت اور اخوت کا درس ہے اور اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی دل آزادی کرے۔ گجرات میں توہین رسالت کے حوالہ سے ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور پر امن مسیحیوں کا بھی تحفظ کریں گے۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر صدر کرسچین یونیٹی فائونڈیشن مختار مسیح خاں’ لازر سندھو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور جن شر پسند عناصر نے ایک پمفلٹ شائع کر کے گجرات کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے انکو قرار واقع سزا ملنی چاہئے۔ باقی مسیحیوں کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر مسیحی راہنمائو ںنے اپنے تحفظات سے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کو آگاہ کیا۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی) سرگودھا روڈ پر واقع موضع شیخ سکھا اور موضع منڈ کا رقبہ نالہ بھمبر میں آ گیا ہے۔ جو کہ دونوں گائوں کا زرعی رقبہ ہے وہاں پر موضح شیخ سکھا کا تقریباً 20 ایکٹر اور موضع منڈ کا تقریباً 5 ایکٹر رقبہ قبضہ کیا جار ہا ہے۔ جبکہ گائوں کے غریب کسانوں کا 2 کنال یا 3 کنال تک 50 سے 60 خاندانوں کا روزی کا ذریعے معاشی گورنمنٹ جاننا چاہتی ہے۔ اس رقبہ کے ساتھ پکی سڑک دھارو کوٹ کو جاتی ہے جس کے اوپر موضع شیخ سکھا کا جنازہ گاہ اور قبرستان بھی واقع ہے اگر خدانخواستہ کوئی منڈی والے دن کوئی فوت ہوئے تو سارا راستہ مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے کسی لاش کو دفنایا نہیں جا سکتا۔ شیخ سکھا کا سرگودھا روڈ کے اوپر ایلییمنٹری پرائمری سکول طلباء واور طالبات کا ہے۔ چھوٹے چھوٹے معصوم ذہنی طور سخت دبائو میں ہیں کیونکہ سکول کے چاروں اطراف شورغل اور گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں سب سے بڑا خطرہ ہے کہ کوئی بچہ اغواء نہ ہو جائے۔ اس ماحول میں بچوں کی تعلیم کا کافی حرج ہو رہا ہے۔ منڈی مویشیاں والے دن کافی حادثات ہوتے ہیں اور ایک تو آدمی حادثہ کی وجہ فوت ہو چکا ہے۔ سڑک سارا دن بند پڑا رہتا ہے۔ 3 ہماری دونوں گائوں والوں کی التجا ہے کہ اس منڈی مویشیاں کی زرعی زمینیں سے لے جا کر دوسری جگہ جو کہ موضع چاکنانوالی کے پاس 14 ایکٹر زمین حکومت کی ہے اور دوسری تجویز بھمبر روڈ کے اوپر مہسم موڑ اور بوکن موڑ کے پاس بنجر زمین ہے جو کہ حفاظتی بند بنایا جا سکتا ہے۔ اہیان موضع شیخ سکھا اور موضع منڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس پر نظر ثانی کرے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی) موضع دھدرا کا گیپکو کنجاہ ڈویژن ناگریانوالہ فیڈر کا ٹرانسفارمر چور لے اڑے۔ گزشتہ رات شب چور ٹرانسفارمر سے تانبہ نکال کر لے گئے اور ٹرانسفارمر کا ڈھانچہ چھوڑ گئے۔ جبکہ چھ ماہ قبل بھی چور اسی ٹرانسفارمر کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اور اس دفعہ بھی چور اس پر ہاتھ پھیر گئے۔ اہلیان دھدرا نے واپڈا افسران سے اپیل ہے کہ ہے ٹرانسفارمر کو جلد از جلد نصب کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی) ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز راہنماچوہدری اسرار احمد کھٹانہ کی بھاوج جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھی ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم چہلم 20اگست بروز جمعرات دن 11بجے گلی ڈاکٹر سرور والی نزد سر سید کالج میں پڑھا جائے گا دوست احباب کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ………………………………………… ………………………………………… کھاریاں (جی پی آئی) جامع سعیدیہ مسجد اقصیٰ ڈنگہ میں سرچ آپریشن، ادارہ سے کوئی ممنوعہ چیز یا غیر قانونی فرد برآمد نہ ہوا ان خیالات کا اظہار سید طاہر حسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جامعہ سعیدیہ مسجد اقصیٰ ڈنگہ میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے سید طاہر حسین شاہ کی سربراہی میں سرچ آپریشن کیا جہاں پر انہوں نے مدرسہ کے طلباء و طالبات کی رہائش، مطبخ اور ان کے سامان کے علاوہ مدرسہ کی لائبریری کی چھان بین کی اس وقت مدرسہ میں مہتمم ادارہ مولانا قاضی کفایت اللہ بھی موجود تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران نہ تو کوئی ممنوعہ چیز نہ ہی متنازعہ لٹریچر اور نہ ہی کوئی غیر قانونی طالب علم یا شخص برآمد ہوا۔ جس پر مولانا قاضی کفایت اللہ نے کہا کہ وہ تو خود چاہتے ہیں کہ ہمارا وطن عزیز ہر قسم کی دہشت و وحشت سے پاک ہو اور ملک کے تمام تر تعلیمی ادارے قانون کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے جہاں پر بدامنی، فرقہ واریت یا نفرتوں کی تعلیم دی جاتی ہے انہیں مکمل طور پر سیل کر دینا چاہئے۔ بدامنی اور دہشت گردی نے وطن عزیز کو کھوکھلا کر دیا ہے علماء کرام کو بھی چاہئے کہ وہ لوگوں کو امن و محبت کا درس دیں اور نفرتوں کو ختم کریں تاکہ وطن عزیز میں ایک امن اور پاکیزہ معاشرہ تشکیل پا سکے۔