کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔
قائم علی شاہ نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر محکمہ داخلہ نے آئی جی سے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی ہے۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت کا بھی امکان ہے۔