انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے، وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے صدر طیب اردوان کو آگاہ کردیا۔
ترکی میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے رواں سال جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی تھی، لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک ماہ سے زائد طویل مذاکرات کے باوجود اتحادی حکومت کے قیام عمل میں نہ لایا جا سکا۔
ترک وزیراعظم احمدداؤداوغلو نئی اتحادی حکومت تشکیل دینےمیں ناکام رہے۔ انہوں نے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ترکی میں نئےانتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔