کراچی (جیوڈیسک) انٹیلی جنس اداروں نے اہم سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کوآگاہ کردیا ہے کہ خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور رحمن ملک سمیت دیگر شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن، سابق وزیرداخلہ رحمن ملک، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیات سردار تنویر الیاس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔