پشاور (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تہکال، مچنی گیٹ اور سربند کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 13 افغان باشندوں سمیت 42 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز بھی شریک ہوئے۔