دبئی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے مگر ہمسایہ ملک اس بات کو یقینی بنائے کہ اسکی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔
بھارت میں دہشتگردی کے واقعات میں بہت سے معصوم جانیں ضائع ہوئی ہیں اسلئے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کیساتھ بھی تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سلامتی کونسل کی مستقل نشست کیلیے دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کو لازمی سزا ملنی چاہئے۔ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بھی ایک پیغام ملنا چاہئے۔ ہم40 سال سے دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔