بدین (عمران عباس) بدین پولیس کی کاروائی منشیات فروشوں کا ساتھ دینے پر دو ایس ایچ اوز معطل، ایس ایس پی بدین کے ہنگامی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع بدین کے ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا نے ایس پی آفیس بدین میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی ترجیح جرائم کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بدین میں منشیات کا کاروبار عام ہے لیکن میرے مشن میں سب سے پہلے اس جرم کو ختم کرنا ہے اس لیئے گذشتہ 12دنوں کے اندر 150سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات دائر کردیئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو آنے والی نسلوں کو تباہ کر دیتی ہے۔
ایس پی بدین نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ بدین کے دو ایس ایچ اوز منظور کورائی اور دھنی بخش مری کو منشیات فروشوں کا ساتھ دینے پر معطل کردیا ہے ، ایس ایس پی نے کاروائی کے دوران برآمد کی گئی منشیات بھی میڈیا کو دکھائی اور بتایا کہ بدین کے ڈی ایس پی کی سربراہی میں نئی ٹیمیں قائم کردی ہیں جو منشیات کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کرینگے۔