مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/8/2015

Saeed Ahmed Bhatti

Saeed Ahmed Bhatti

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ تھے انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور پنجاب میں امن کے قیام کے لئے جاری مشن میں اہم کردار تھا، ان کی شہادت سے ملک ایک انتہائی نڈر، دیانتدار اور بہادر ہیرو سے محروم ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دہشت گردوں کی طرف سے بار ہا دھمکیوں کے باوجود اپنے عظیم مقصد پر ڈٹے رہے اور ملک و قوم کی سلامتی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جنگ میں اپنی جان کا نذارنہ پیش کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملک کا ہر محب وطن شہری کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بقائے امن کی یہ جدوجہد جاری رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چور دو گھروں سے گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتار لی، مصطفی آباد کی بستی غریبو والی سے اسلم خاں میئو اور جمعے خاں میئو کے گدھے چوری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نا معلوم چوری بستی غریبووالی سے اسلم خاں میئو اور جمعے خاں میئو کے گھروں سے دو گدھے چوری کرکے انہیں ویرانے میں لیجا کر ہلاک کر دیا اور ان کی کھالیں اتار کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین نا معلوم ڈاکو مقبول احمد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ کے قریب مین فیروز پور روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر مقبول احمد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کے رہائشی نوجوان کے فنگر پرنٹ صاف، بائیو میٹرک مشین پر فنگر پرنٹ نہ آنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا، نادرہ اہلکاروں کی غلام مرتضی سے بد تمیزی،اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کے رہائشی نوجوان غلام مرتضی کے فنگر پرنٹ صاف ہو جانے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کیلئے کاغذات جمع کروائے گئے، مین آفس قصور نادرا حکام سے جب شکایت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور سے سرٹیفکیٹ بنوا کر لائو جس پر ایم ایس نے کہا کہ نادرا حکام لکھ کر دیں تو ہم سرٹیفکیٹ بنا دیں گے، دوبارہ نادرا آفس جانے پر اہلکاروں نے بد تمیزی شروع کر دی اور کہا کہ ہم نے تمہارے کام کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا، اور دھکے دے کر دفتر سے نکال دیا، غلام مرتضی نے وفاقی محتسب اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے فنگر پرنٹ کا حل نکلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126