لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے خلاف 3 کروڑ روپے کے فراد کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2 برس قبل کاشف نامی پراپرٹی ڈیلر اور اس کے ساتھیوں کو پلاٹ کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے کی رقم ادا کی تاہم پراپرٹی ڈیلر کی جانب سے 2 سال تک حیلے بہانے کیے جاتے رہے اور رقم کے عوض نہ پلاٹ ان کے نام کیا گیا اور نہ ہی یہ رقم محمد حفیظ کو واپس کی گئی۔