کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں 96 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔ ملی نغمے ، روایتی رقص ، کابل سمیت مختلف شہروں میں نوجوانوں کی ٹولیاں انتہائی پرجوش ہیں۔
کابل میں ہونے والی ایک تقریب میں فوجی پریڈ ہوئی جس میں صدر اشرف غنی نے بھی شرکت کی ۔ یوم آزادی کے موقع پر افغان نوجوان سڑکوں پر روایتی رقص کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ انیس سو انیس میں برطانوی راج سے آزادی کی خوشی میں افغانستان میں ہر سال یوم آزادی منایا جاتا ہے۔