اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مچھروں سے بچائو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ مچھر ہے چھوٹی سی مخلوق مگر انسان کو تگنی کا ناچ نچاتا ہے۔
ڈنگ کرارا تو اثرات بھی بعض اوقات جان لیوا۔ مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے آگاہی اور بچائو کے لیے پہلا ورلڈ ماسکیٹو ڈے 20 اگست 1987 کو منایا گیا۔
مچھر کے کاٹنے سے انسان عمومی طور پر ملیریا کا شکار ہوتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈینگی مچھر نے انسانی جان کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ کیا ہے اور پاکستان میں اب تک ہزاروں افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
اگرچہ ملیریا اور ڈینگی وائرس کا علاج عوام کی پہنچ میں ہے لیکن مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچائو کا موثر طریقہ احتیاط ہی ہے۔