مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ذیابیطس قابل علاج مرض ہے لیکن مرض کے بارے میں آگہی اور علاج کی مناسب سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائبیٹک آرڈر آف پاکستان کے صدر اور انٹر نیشنل ذیابیطس فیڈریشن کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر عارف ریاض قدیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس وقت 2کروڑ کے لگ بھگ مریض اس مرض سے جنگ میں مصروف ہیں لیکن ان کو مناسب علاج کی سہولتیں فراہم کرنے والے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی تعداد صرف 50کے قریب ہے جو کہ انتہائی نا کافی ہے اسی وجہ سے مریض زیادہ تر نیم حکیموں ،پنساریوں،اور عطائی ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ مذکورہ نیم حکیم اور عطائی ڈاکٹر ذیابیطس کو جڑ سے ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر کے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے مرض بڑھتے بڑھتے تقریباً لا علاج ہو جاتا ہے اور مریض گردوں،ہڈیوں،جگر،دانتوں ،آنکھوں اور دل کے امراض کا شکار ہونے کے بعد ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ایک دن موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عارف ریاض قدیر نے مذید کہا کہ اگر حکومت نے ذیابیطس کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہ کئے تو 2025تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 4کروڑتک پہنچ جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) نا معلوم چور بدر پور اور بیدیاں سے دو گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارکر فرار، نا معلوم چور مختلف دیہات میں جا کر ایک رات میں دو گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتار لیتے ہیں، ابتک وڈانہ، دفتوہ، وہیگل، بستی غریبو والی، بدر پور اور بیدیاں سے دس گدھے چوری ہو چکے ہیں، تا حال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارنے والے گینگ کی سر گرمیاں جاری، گزشتہ رات نا معلوم چور بدر پورسے ملک خلیل اور بیدیاں سے دلشاد کے گھر وں سے دو گدھے چوری کرکے ویرانے میں لیجا کر انہیں ہلاک کرکے ان کی کھالیں اتار کر فرار ہو گئے، نا معلوم چور گینگ ایک رات میں دوگدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارنے میں مصروف عمل ہے، اس سے قبل دو گدھے وڈانہ سے، دو دفتوہ سے، دو وہیگل سے ، دو بستی غریبووالی سے چوری ہو چکے ہیں، نا معلوم چور گینگ کی کاروائیوں کی وجہ سے غریب مزدور پیشہ افراد سخت پریشان ہیں انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارنے والے گینگ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہوگا اور یہ دہشت گرد کو ئی اور نہیں ہوسکتا سوائے ہمارے ازلی دشمن بھارت کے پا کستان میں ا یجنٹ مو جو د ہیں جن کا صفا یا ہونا بہت ضروری ہے ۔بھارت کا تاج ہو ٹل پر حملہ کی جھو ٹی کہانی بنا کر بھا رتی لوگوں کو بچا لیا اور ایک نا م نہاد ا جمل نا می شخص کو سزا دی جو کہ پاکستان پر محض الزام تراشی تھی لیکن اب پاکستا ن میں واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان میں را کے ایجنٹ مو جو د ہیں اور ان کا صفا ہو ناچاہیے، ان خیالات کا اظہار محمد سلیم فر خ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف کو اللہ تعالی مزید نوازے اور ان کے مشن کو جلد کا میاب بنائے اور راحیل شریف کی ہمت اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک مخلص پاکستانی ہونے کا ثبو ت پیش کر دیا ہے اعوام کو فو ج پر اعتماد کو یقین میں بدل دیا اور فوج کا کردار ثابت کر دیا ہے اور ہر پاکستا نی اپنی فو ج پر فخر کر رہا ہے اور دعا کر رہا ہے کہ پاکستان کی فو ج کی اللہ 1965والی مدد فرمائے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126