بدین (عمران عباس) فضل الرحمان مفاد پرستی کی سیاست کر رہے ہیں اور اس وقت بھی وہ اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں کارکنوں نے ریحام کو سیاست سے نہیں روکا ہے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سندھ کے چیف آرگنائیزر ایم این اے عارف علوی نے بدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے رہنماءمشاہد اللہ نے میڈیا میں آکر جو الزام لگائے ہیں۔
ان کی انکوائری ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں جنہوں نے اقتدار میں آکر بے انتہاءکرپشن کی جس کے باعث سندھ کی عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام نے اب ان دونوں جماعتوں کو چھوڑچکی ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ بھی کچھ دنوں کے س اندر چھوڑ دینگے، انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں جنہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بدترین کرپشن کی اور ملک کی معاشی حالت کو نقصان پہنچایا۔
مولانا فضل الرحمان مفاد پرستی کی سیاست کرتے ہیں اور اس وقت وہ ایم کیو ایم کے قریب ہیں اسی لیئے وہ اسی مفاد پرست پالیسی پر عمل پیرا ہے، کالاباغ کے مسئلے پر سندھ کی عوام کے خدشات پر مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا ہے اور پی ٹی آئی عوام کے مفادوں کے خلاف کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی جس سے عوام کا نقصان ہو،اس موقع پر ڈویزنل صدر اللہ داد نظامانی، سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، جنید لغاری، امانت انصاری، خالد بھمبرو، واجد علی خواجہ اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔