بدین (عمران عباس) مرتضیٰ بھٹو نے اس ملک کی عوام کے لیئے عملی جدوجہد کی زرداری کی طرح عوام کے خون کا سودا نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر علی احمد پلیپوٹو نے بدین کے العباس ھال میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہید مرتضیٰ بھٹو کی قربانی کبھی بھی راہیگاں نہیں جائے گی۔
آنے والے بلدیاتی الیکشن میں شہید بھٹوکی جانب سے بھرپور حصہ لیا جائے گا، اجلاس میں میر مرتضیٰ بھٹو کی آنے والی برسی کے متعلق بھی غور فکر کیا گیا، اجلاس میں صوبائی سیکریٹری سید اسلم شاہ، مجید سیال، شجاعت حسین، اکبر جونیجو، ایاز ملاح اور دیگر نے بھی شرکت کی۔