سینٹ لوئس (جیوڈیسک) میسوری میں افریقی نژاد نوجوان کی ہلاکت اور اس نتیجے میں ہونے والے نسلی فسادات کو ابھی ایک سال ہی ہوا تھا کہ ایک بار پھر سفید فام پولیس افیسر نے سیاہ فام مشتبہ شخص کو گولی مار دی۔
سینٹ لوئس پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ایک عمارت پر چھاپے کے دوران مشتبہ شخص نے پولیس پر پستول تان لی جس کی وجہ سے پولیس نے گولی چلا دی۔
لیکن پولیس کی وضاحت کے باوجود علاقے کے رہائشی جائے وردات پر جمع ہو گئے اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔