امیر المومنین شاہ ِمرداں کی شاہِ شہیداں امام ِعالی مقام کو نصیحت تحقیق وترجمہ نقیب الاشراف جناب ڈاکٹر مخدوم پیر سید علی عباس شاہ حُسَیْنُ اِذَا کُنْتَ فِیْ بَلْدَةٍ غَرِیْباً فَعَاشِرْ بِاٰدَابِھَا وَلاَ تَفْخِرَنْ فِیْھِمْ بِالْنُّہیٰ فَکُلُّ قَبِیْلٍ بِاَلْبَابِھَا وَلَوْعَمِلَ اِبْنُ اَبِْ طَالِبٍ
حسین! جب آپ کسی شہر میں اجنبی ہوں تو اس کے آداب کا خیال کیجئے ۔ان میں اپنی عقل پر فخر نہ کیجئے کہ ہر جماعت کی فہم وفراست میں تفاوت ہے ۔کاش! فرزند ِابو طالب ان امور پہ اسباب کے مطابق عمل پیرا ہوتا۔ لیکن اس نے حکم الٰہی اختیار کیا تو دانت پیستے ہوئے (شریعت کی مخالفت کے باعث ان پر) غضبناک ہوا۔
Imam Hussain a.s
گو عذرخواہ اور مددگار ساتھ ہوں مگر اعتماد خدا پر ہو جو دنیا کی خیر و برکت عنایت فرمانے والا ہے۔ اسباب ِدنیا پہ گھمنڈ نہ کیجئے اور نہ اس کی مصیبتوں سے گھبرایئے۔ فردا کا گذشتہ پہ قیاس کیجئے کہ راحت حاصل ہو اور دنیا کے طلب گاروں کی طرح دنیا کی خواہش نہ کیجئے ۔گویا میں اپنی آل اولاد کے ہمراہ کربلا اور اس کی ہولناک جنگ کے میدان میں ہوں۔ پس ہماری داڑھیاں خون کا خضاب کیے ہیں کہ جیسے لباس ِعروس رنگا جاتا ہے ۔
میں اس سانحہ کو دیکھتا ہو مگر فقط چشم دید کی طرح نہیں بلکہ مجھے اس کے دروازوں کی کنجی دی گئی ہے (راضی بہ رضاہوں)۔ یہ مصائب ہیں جن سے یقینا آپ دوچارہوں گے تو قبل ازاںخود کو آمادہ کیجئے ۔ ہمارے قائم ! صاحب ِقیامت سے سیراب ہوں کہ لوگ (بروزِحشر) پریشانی میں مبتلا ہوں گے۔
میرے نور ِنظر حسین !وہی ہمارا اور آپ کاانتقام لیں گے پس ان مصیبتوں پہ صبر کیجئے۔ ہر خون کے عوض دس لاکھ (ہزارہا)خون ہوں گے اور ان کی جماعت کے قتل میں کچھ بھی کمی نہ ہو گی۔اس وقت ظالموں کو عذر خواہی اور خوشامد کچھ فائدہ نہ دے گی۔
Imam Hussain a.s
میرے پیارے حسین ! جدائی سے مت گھبرایئے کہ آپ کی دنیا ویرانی کے لیے ہی بسائی گئی ہے ۔گھروں سے پوچھئے تو آپ کو فصاحت سے بتلائیں گے
کہ اہل ِدنیا کو دوام نہیں ۔(یقینا) میں دین ہوں کہ جس پہ آیات ِقرآنی اور ان کے احکام پر ایمان رکھنے والے مومنین کو شک نہیں۔
(احکام ِقرآنی میں) ہمیں فخر حاصل ہے اور صراحت کے ساتھ ہم پر صلوٰةوسلام کی فراوانی ہے ۔پس اپنے نانا جان حضرت محمد مصطفٰی کی بارگاہ میں بکثرت درود وسلام پیش کیجئے۔
تحقیق وترجمہ نقیب الاشراف جناب ڈاکٹر مخدوم پیر سید علی عباس شاہ