پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا گیارہ سال بعد دورہ فرانس۔ ادارہ منہا ج القرآن اور عوامی تحریک کے کنونشن میں پاکستانی میڈیا کو دور رکھا گیا۔ عوامی تحریک کے پر وگرام میں شرکت کرنے والے بھی فوٹو نہ بنوا سکے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری جن پر فرانس آمد پر گیارہ سال قبل اس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔جب وہ اپنے رفقاء کو چارٹر طیارے کے ذریعے ترکی شام اور دوسرے ممالک میں زیارات کے لئے لے گئے تھے ۔اب گیارہ سال بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری فرانس آئے ہیں ۔اور انہیں پاکستانی میڈیا سے دور رکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز عوامی تحریک کے کنونشن میں پاکستانی میڈیا کے صحافی فوٹو سیشن کے لئے ھال کے اندر تو گھس گئے مگر ان کی رسائی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری تک نہ ہو سکی۔